سدھو نے کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

Published on October 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

راولپنڈی ( یواین پی)وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کے افتتاح میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے سابق بھارتی کرکٹر و سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کیا اور 9 نومبر کو منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید کے ذریعے بھجوائی جانے والی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت قبول کرلی اور کہاکہ تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سکھ اپنے روحانی پیشوا باباگرونانک سے وابستہ مقام کی زیارت کے منتظر ہیں،،کرتار پور کی تعمیر اور اس کے افتتاح نے سکھ مذہب کے کروڑوں پیروکاروں کو نہایت مثبت پیغام دیا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 9 نومبر کی تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کروں گا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو کریں گے جس میں بھارت سے بھی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy