سیاست کا بارہواں کھلاڑی استعفے کیلئے اکسا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

Published on November 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

گلگت: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے بھارت خوش ہو رہا ہے۔ سارے بے روزگار جتنے دن مرضی بیٹھ جائیں، کھانا ختم ہو جائے گا تو وہ بھی دیں گے لیکن این آر او نہیں ملے، کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، سب کو جیلوں میں پہنچائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مارچ والے کس سے آزادی لینے اسلام آباد آ رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کو پتا ہی نہیں مارچ میں کیوں ہیں ؟ بھارتی میڈیا کی کوریج سے لگتا ہے فضل الرحمان وہاں کے رہائشی ہیں، پاکستان کے دشمن فضل الرحمان کے مارچ سے خوش ہیں، لوگوں کو پتا ہے ان کا اصل مقصد کیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا اقتدار کیلئے اسلام کو استعمال کرنے کے دن گزر گئے، ان کے کرپشن کیسز ہمارے سامنے آگئے ہیں، ان کو ڈر ہے سب کی باری آ جانی ہے، ملک کا قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، خود کو لبرل کہنے والا بلاول صرف کرپٹ لبرل ہے، ان کے بچے بھی ارب پتی ہیں، سابق وزیر خزانہ کے والد کی سائیکل کی دکان تھی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کرپشن کیخلاف میں نے 22 سال جدوجہد کی ہے، آپ نے چوری نہیں کی تو حساب دو، ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر بھیج دیتے ہیں، پیسہ باہر جاتا ہے تو ڈالر کی کمی ہو جاتی ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گر جاتی ہے، میں نے باہر فلیٹ لیا تھا، سپریم کورٹ میں حساب دیا، کرپشن کی وجہ سے ملک غریب ہو جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes