وزیراعظم کا استعفیٰ اور اسمبلیوں کی تحلیل چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

Published on November 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ذاتی اختلاف نہیں، یہ قومی مسئلہ ہے۔ استعفیٰ نہیں آتا تو حکومت سنجیدہ نہیں ہوگی۔مولانا فضل الرحمان کا اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کم سے کم وزیراعظم کا استعفیٰ اور زیادہ سے زیادہ اسمبلیوں کی تحلیل چاہتے ہیں۔ اصلاحات کے بغیر تو الیکشن ہمیں بھی منظور نہیں، ایسے الیکشن کا کیا فائدہ جس میں پھر ایک فوجی پولنگ کے اندر اور دوسرا باہر کھڑا ہو۔ موجودہ الیکشن ایکٹ پر بھی عمل کر لیا جائے تو نتائج بہتر ہو سکتے ہیں۔ مقتدر حلقوں سے موجودہ صورتحال میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں کارکن ہوں، بڑی اپوزیشن جماعتوں سے اپوزیشن کا سٹیرنگ نہیں چھینا۔ اے پی سی نے طے کر دیا ہے کہ مارچ میں بیٹھے کارکن اب سب کے کارکن ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes