وفاق اور نیب کا موقف مسترد

Published on November 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

لاہور(یواین پی) لاہور ہائی کورٹ نے وفاق کا موقف مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نکالنے کی شہباز شریف کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیدیا۔لاہور ہائی کورٹ نے نوا ز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت نے انڈیمنٹی بانڈ کے بغیر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی اور لاہور ہائی کورٹ میں 45 صفحات پر مشتمل تحریری جواب جمع کرایا تھا۔وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کو شہباز شریف کی اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔حکومت نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کرنے اور انڈیمنٹی بانڈ کی شرط قائم رکھنے کی عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے۔جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزایافتہ ہیں،انڈیمنٹی بانڈ کے بغیر اجازت نہیں دی جاسکتی ،ای سی ایل میں نام نیب کے کہنے پر ڈالا تھا۔نیب نے اپنے جواب میں کہا تھاکہ ای سی ایل سے نام نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes