چئیرمین بلدیہ محرابپور فاروق احمدخان لودھی نے سارے آئینی اور قانونی تقاضوں اور کونسل کو لپیٹ دیا

Published on November 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments


نوشہروفیروز(یواین پی)چئیرمین بلدیہ محرابپور فاروق احمدخان لودھی نے سارے آئینی اور قانونی تقاضوں کو اور کونسل کو لپیٹ کر الماری میں بند کرکے40 ماہ میں ترقیاتی وتعمیراتی کام کوٹیشن کےذریعہ کرواکے کروڑوں کی کرپشن کی گئی شہری صاف پانی اور بنیادی سہولیات سے محروم شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ان خیالات کااظہار قائدحزب اختلاف وسابق ناظم حاجی منوربیگ مغل نےگزشتہ شب اپنی ر?ائش گاہ پرمقامی صحافیوں کےاعزاز میں دئیےگئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ھوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ میں نےمنتخب کونسل کا ایک سال مکمل ھونےاور چئیرمین کی جانب سے من ماہنیاں کرنے کے خلاف 3 روز تک آگست کی شدید گرمی میں دھرنادیا جس کےبعد ہمیں چئیرمین گروپ کے بڑے سیاسی رھنماو¿ں نےیقین دلایا کہ چئیرمین کوکام کرنےکا موقع دیاجائے اورکوئی محاذ آرائی نہ کی جائے جسکے بعد 28 ماہ تک ھم خاموش رھے اور چئیرمین نے اس دوران من مانی کرتے ھوئے کرپشن لوٹ مار اور اقربائ پروری کے سارے ریکارڈ توڑتے ھوئے شہر کے ھر گلی محلہ کوکھنڈرات میں تبدیل کردیا اور شہرمیں تجاوزات میں اضافہ ھواھے ھالانی روڈ سے ٹھری روڈ تک تجاوزات کو ھٹائے بغیر مزید 3فٹ تجاوزات کی نظر کرتے ھویے روڈ کو 3 فٹ اونچا کرنے کے لئے دیور چین کی تعمیر کے لئےکونسل کوبائے پاس کرتےھوئے این اوسی جاری کردیاجسکے پس پردہ بھی کرپشن چھپی ھوئی ہے چئیرمین نے اپنوں کو نوازننے کےلیے بھاری رقم شہر کے گیٹوں کی تزئین وآرائش انڈر پاس ودیگر غیرضروری کاموں پرخرچ کرکےکروڑوں کا روپے ضائع کیے پورے شہر میں پانی کے تین فلٹر پلانٹ ہیں جن میں سے دو اکثر خراب رہتے ہیں شہری مضرصحت پانی پی کر ہیپاٹائٹس بی اور سی کے شکار ہورہے ہیں ہم نے متعدد بار اینٹی کرپشن و نیب کو مطلع کیا ہے اور ہم کورٹ سے بھی رجوع کررہے تاکہ چیئرمین کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes