لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح انتہائی کم، 2025 میں نایاب ہوگا

Published on November 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ماضی کی حکومتوں کی غفلت کی وجہ سے لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جا رہی ہے، صورتحال اس قدر خراب ہوچکی کہ آئندہ 6 سالوں میں پانی نایاب ہو جائے گا۔ 2025 تک پانی کے بچاؤ کیلئے میگا پراجیکٹ شروع نہ کیے گئے تو لاہور کے حالات کیپ ٹاؤن کی مانند ہونگے۔آبی ماہرین کے مطابق اگر ابھی سے ہی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے گئے تو 2025 میں پانی کی فراہمی لاہور کا سب سے بڑا مسئلہ ہوگا، موجودہ صورتحال میں زیر زمین کم ہوتی پانی کی سطح سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے، تین دہائی قبل کا آج کے دور سے موازنہ کیا جائے تو چونکا دینے والے اعدادو شمار سابق حکومتوں کی غیر سنجیدگی کا پول کھول دیتے ہیں، 35 سال قبل شہر لاہور میں کھارا پانی 40 فٹ پر دستیاب تھا جو کہ اب 150 فٹ تک جا پہنچا ہے، اسی طرح پینے کے پانی کو زمین سے نکالنے کیلئے جو بور 30 سال قبل 200 فٹ تک کرنا پڑتا تھا، اب میٹھا پانی 800 فٹ پر میسر آتا ہے اور ہر سال اوسطاً ایک میٹر زیر زمین پانی کم ہو رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme