ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا

Published on November 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا، مری، گلیات، سکردو میں آسمان سے برستے گالوں نے ہر ایک چیز کو سفید کر دیا، قلات میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
گلیات کی بالائی چوٹیوں مشک پوری اور میراں جانی پر بھی برفباری نے ہر ایک شے کو سفید چادر سے ڈھک دیا، مسلسل برفباری سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔سکردو شہر اور گردو نواح میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا، بالائی علاقوں اور ملحقہ پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف کے گالے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، ستور میں درجہ حرارت صفر،بلوچستان کے علاقے قلات میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes