مخالفین جانتے ہیں حکومت کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا: وزیراعظم

Published on December 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مخالفین جانتے ہیں گورنمنٹ کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا۔ ملکی مافیاز کو اپنی فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کی زندگی پر اثر پڑ رہا ہے، بچوں کی صحت پر برا اثر پڑا ہے، پشاور اور لاہور میں سموگ سے بہت مسائل ہیں، اس معاملے پرتمام ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔ بھارت میں دھان کی فصل جلانے کی وجہ سے بھی لاہور میں سموگ بڑھتی ہے۔ لاہور میں 10 سال میں 70 فیصد درخت کم ہوئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے صاف تیل برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تین سال میں ٹیکنالوجی لائیں گے، یورو 4 پٹرول درآمد کرینگے، 2020ء میں آخر تک پٹرول 5 یورو پر منتقل کرینگے۔ تین سال میں کوالٹی بہتر نہ کی تو آئل ریفائنریز بند کر دینگے۔ گاڑیوں کا دھواں بھی فضا کو آلودہ کرتا ہے۔ بسیں ہائبرڈ پر لیکرجائیں گے، بجلی پر بھی بس چلیں گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاہور میں 60 ہزار کنال جگہ پر جنگلات لگائیں گے، جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، اس کے اثرات لانگ ٹرم ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستانی معیشت کی تعریف کی ہے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، ملکی مافیاز کو اپنی فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی، ہزاروں اربوں کا قرضہ چھوڑ کر یہ لوگ گئے۔ مشکل وقت سے ملک باہر نکل آیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن دھرنے کے نام پر اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، کسی کو پتہ نہیں تھا کہ دھرنے میں کیوں آئے ہیں، کوئی ختم نبوت، کوئی مہنگائی اور کوئی پانی آتا ہے جیسے لوگ دھرنے میں آئے تھے۔ مافیاز میں تیس سال سے لوگ حلوے کھا رہے ہیں۔ جب کیس عدالت میں گیا تو لوگ کہنے لگے اب یہ لوگ فارغ ہو گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes