سٹی پریس کلب جمہوری عبدالحکیم کے زیراہتمام ایک روزہ صحافتی تربیتی ورکشاپ

Published on December 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

عبدالحکیم (یو این پی) صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور مقدس شعبہ ہے صحافی کو اپنے منصب سے وفاداری کرتے ہوئے متوسط اور پسماندہ طبقہ کے مسائل اجاگر کرنے چاہیں ان خیالات کا اظہار سینئر جرنلسٹ و شعبہ صحافت کے سکالر فرخ رضا ترمذی اور دانش ور معروف کالم نگار پروفیسر حافظ راشد سعید رانا نے سٹی پریس کلب جمہوری عبدالحکیم کے زیر اہتمام ضلع خانیوال میں اپنی نوعیت کی پہلی ایک روزہ تربیتی صحافتی ورکشاپ بمقام ٹائون ہال بلدیہ عبدالحکیم میں لیکچر دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اس پیغمبرانہ شعبہ سے منسلک جرنلسٹ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی پارٹی بازی اور تعصب سے بالاتر ہو کر مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی سماجی شخصیت پی ٹی آئی ضلع خانیوال کے رہنما ئوں صنور علی گوگی تھے جبکہ صدارت حاجی خرم نواز مہروی صدر سٹی پریس کلب جمہوری عبدالحکیم نے کی مسلسل پانج گھنٹے جاری رہنے والی اس تربیتی ورکشاپ میں پریس کلب بارہ میل پریس کلب سرائے سدھو پاکستان پریس کلب کوٹ اسلام اتحاد میڈیا گروپ میانچنوں سمیت ضلع بھر سے کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی اور صحافتی قوائد و ضوابط اور ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی حاصل کی تقریب کے اختتام پر تمام شرکاءکو سٹی پریس کلب جموری کی طرف سے تعریفی اسناد تقسیم جبکہ مہمان خصوصی اور ٹرینر کو یاد گاری شیلڈ دی گئیں بعد ازاں تمام شرکا کو پر تکلف کھانا کھلایا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes