کرتارپور آئی بھارتی لڑکی کی پاکستان داخل ہونیکی کوشش سکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دی

Published on December 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

نارووال: (یواین پی) فیس بک سے دوست بننے والی بھارتی پنجاب کی لڑکی اپنے دوست سے ملنے کرتار پور پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر ہریانہ کی منجیت کور کی گوجرانوالہ کے اویس سے فیس بک پر دوستی ہوئی۔ راہداری کے ذریعے لڑکی گردوارہ اپنے فیس بک فرینڈ سے ملنے پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق گردوارہ میں ملنے کے بعد لڑکی نے واپس جانے کی بجائے پاکستان میں رہنے کا پلان بنایا۔ راہدری کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اویس کو تنبیہہ دی اور منجیت کو بھارت بھیج دیا۔ڈی ایس پی ملک خلیل کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے شہری گردوارہ کرتار پور حدود کے اندر اکٹھے ہوتے ہیں۔ پاکستانی لڑکے انڈین لڑکی کی فیس بک پر دوستی ہوئی۔ کرتار پور میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题