ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 4گولڈ میڈل حاصل کرلیے

Published on December 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی)نیپال میں جاری 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 4گولڈ میڈل حاصل کرلیے ، ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی طلائی تمغوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔نیپال کے شہروں کھٹمنڈو اور پوکھارا میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس 6 گولڈ ، 11 سلور اور 15 برانز میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں۔منگل کو پاکستان نے 4 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، پاکستان کے چیمپئن کراٹیکاز ، سعدی عباس نے پاکستان کے لیے مائنس 75 کے جی ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔تائیکوانڈو میں پاکستان کے شاہ زیب نے 54 کلوگرام کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا۔جب کہ تائیکوانڈو میں سدرہ بتول اور محمد فہیم نے چاندی کے تمغے حاصل کیے ۔پاکستانی کراٹیکاز نصیر احمد، ثناء کوثر اور کلثوم ہزارہ نے اپنی ویٹ کیٹیگریز میں سلور میڈلز حاصل کیے جب کہ ناز گل نے برانز میڈل جیتا۔پاکستان نے شوٹنگ کے مقابلوں میں بھی 2گولڈ میڈلز جیتے، خلیل اختر، غلام مصطفٰی بشیر اور مقبول حسین پر مشتمل پاکستان ٹیم نے سینٹر فائر پسٹل جب کہ غفران عادل، عاقب لطیف اور ذیشان شاکر نے تھری پوزیشن رائفل ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes