وزیراعلیٰ عثمان بزدار آئندہ ہفتے سے مختلف شہروں کے دوبارہ دورے کریں گے

Published on December 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ ہفتے سے مختلف شہروں کے دوبارہ دورے کریں گے۔ وزیراعلیٰ فیلڈ وزٹ کے دوران ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا خود جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ سرکاری دفاتر، تھانوں،اراضی سینٹرزاورہسپتالوں کے بھی دورے کریں گے۔وزیراعلیٰ فیلڈوزٹ کے دوران صفائی کی صورتحال اورامن وامان کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کریں گے۔وزیراعلیٰ ہر ضلع میں اراکین اسمبلی اورتحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعلیٰ اراکین اسمبلی اورپارٹی عہدیداران و کارکنوں کے مسائل سنیں گے اوران کے حل کیلئے ہدایات دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے بھی مختلف شہروں کے دورے کیے ہیں۔آئندہ ہفتے سے فیلڈ وزٹ کر کے زمینی حقائق خود دیکھوں گا۔ عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کر کے اصل صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے اورترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog