بیرون ملک جانے کی استدعا، مریم نواز کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

Published on December 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

لاہور: (یواین پی) چھ ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا، لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گادرخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنا رکھا ہے۔ درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال تک مسلسل عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلے تک چھ ہفتوں کے لئے مریم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy