سوار محمد حسین کا48 واں یوم شہادت ”آج“عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

Published on December 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

لاہور(یواین پی) نشان حیدر حاصل کرنے والے پاکستان آرمی کے جوان سوار محمد حسین کا48 واں یوم شہادت آج 10 دسمبر بروز منگل کونہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں عارفوالاسمیت ملک بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈھوک محمد حسین جنجوعہ میں مزار پر اعلیٰ افسران پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اورفاتحہ خوانی کی تقریب انعقاد پذیر ہوگی۔شہید سوار محمد حسین 18جون 1949کو ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے وہ 3ستمبر1966 کو پاکستان کی مسلح افواج میں شامل ہوئے اور ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دیں انہوں نے 1971ء کی جنگ میں شکرگڑھ کے محاذ پر10 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes