گلوکارہ حنا ملک کا نیا سونگ”گل سن ڈی جے وے“نیو ایئرکے موقع پہ ریلیز ہوگا

Published on December 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

میرے پہلے گیتوں کی طرح یہ گیت بھی شائقین موسیقی مدتوں فراموش نہیں کر سکیں گے حنا ملک
لاہور(یواین پی )وائس آف پنجاب اور وائس آف کشمیر کا ٹائیٹل حاصل کرنے والی فوک گلوکارہ حنا ملک کا نیا سونگ”گل سن ڈی جے وے“نیو ایئرکے موقع پہ ریلیز کیا جائے گا گیت کا میوزک امجد علی خان نے ترتیب دیا شاعری حنا ملک جبکہ پروڈیوسروڈائریکٹر سمی ملک ہیں گلوکارہ حنا ملک نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے پرستاروں کے لئے نیو ایئر کے موقع پہ نیا سونگ ”گل سن ڈی جے وے“ لے کے آرہی ہوں اس گیت کی شاعری بہت عمدہ اور لاجواب ہے میوزک ڈائریکٹر نے اس سونگ کی دھنیں ایسی بنائی ہیں کہ یہ دھنیں دل میں اترتی جائیں گی مجھے امید ہے کہ میرے پہلے گیتوں کی طرح یہ گیت بھی شائقین موسیقی مدتوں فراموش نہیں کر سکیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes