دورہ کی منسوخی، وزیراعظم پاکستان کے بروقت اطلاع دینے کو سراہتے ہیں: ملائیشیا

Published on December 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

کوالالمپور: (یواین پی) ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں دورہ منسوخ کرنے کی بروقت اطلاع دینے پر وزیراعظم پاکستان کو سراہا ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے بعد وزیر خارجہ نے بھی دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا ہے۔ عمران خان نے مہاتیر محمد کو ٹیلیفون کرکے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔اس صورتحال سے متعلق ملائیشین وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو فون کیا اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملائشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کی جانب سے بروقت اطلاع دینے کو سراہا۔کچھ غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوالالمپور سمٹ او آئی سی کا متبادل نہیں بلکہ یہ غیر سرکاری تنظیم کا 5واں سالانہ اجلاس ہے جسے حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ صرف اس مخصوص سمٹ میں کچھ عالمی رہنماؤں کو دعوت دی گئی، تاہم ملائیشیا چاہتا تھا کہ تمام 56 اسلامی ممالک کو اس میں دعوت دی جاتی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题