ثقلین مشتاق کی43 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

Published on December 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments


کراچی(یواین پی) پاکستان کے مشہور اسپن باؤلر ثقلین مشتاق کی43 ویں سالگرہ آج 29 دسمبربروز اتوار کو منائی جائے گی وہ 29 دسمبر1976 لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز8 ستمبر1995 کو اور ایک روزہ بین الاقوامی کیرئیر کاآغاز 29ستمبر 1995 کو کیا تھا یہ دونوں میچ انہوں نے سری لنکا کے خلاف کھیلے تھے ثقلین مشتاق نے12 مئی 1997کو کم عمر اور سب سے کم میچوں میں 100وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا انہوں نے یہ اعزاز 20سال 166دن کی عمر ایک سال226 دن کی مدت اور53 میچ کھیل کر حاصل کیا اس سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلیا کے ڈینس للی کے پاس تھا جنہوں نے یہ سو وکٹیں 63 میچوں میں حاصل کی تھیں ثقلین مشتاق نے مجموعی طور پر 49ٹیسٹ میچ کھیلے اور 208وکٹیں لینے کا اعزازحاصل کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes