آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دھند پڑنے کا امکان، محکمہ موسمیات

Published on December 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں جبکہ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بھی شدید دھند کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم شدید سرد ہے۔ ادھر کوئٹہ، قلات، زیارت اور دالبندین میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 5، قلات میں منفی چار اعشاریہ 5، کوئٹہ میں منفی 3، ژوب میں منفی ایک اور دالبندین میں صفر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان اور پنجگور میں 2، گوادر میں 10، جیونی اور پسنی میں 14، خضدار میں 6، لسبیلہ اور نوکنڈی میں 7، سبی میں 5 اور تربت میں درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر پیر کے روز سندھ بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ کراچی میں یکم اور دو جنوری کو سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت کا احساس ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy