سوشل میڈیا پر سرفراز، شاداب، حسن اور فخرزمان کی نوک جھونک نے ماحول گرمادیا

Published on January 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

کراچی: (یواین پی)پی ایس ایل 5 سے قبل سرفراز احمد، شاداب خان، حسن علی، فخرزمان، بابراعظم اور شان مسعود کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک نے ماحول گرما دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخرزمان نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ وقت آنے والا ہے، میں تو تیار ہوں، کیا آپ تیار ہیں۔جس پر پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی نے جواب دیا کہ فخربھائی آپ ذرا پیس کھیلنے کی پریکٹس کریں پھر آپ کو بتاتے ہیں میچ کہاں پر ہیں۔کراچی کنگز کے بابراعظم بھی پیچھے نہ رہے اور جواب دیا کہ حسن علی ہمارے گراؤنڈ میں آرہے ہو، گراؤڈ تو ہمارے ساتھ ہی ہوگا، تیار رہنا۔قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں، آپ کو میں نے چھکا تو نہیں مارنے دینا، باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے.شاداب خان کے بیان پر دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بیٹ لے کر آ رہے ہیں، ذرا دھیان سے، پرپل فورس تیار ہے بھائی، جواب میں شاداب خان نے کہا کہ کہاں سے لارہے ہیں بیٹ

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes