فلم میں میرا کردار منفرد اوراچھوتا ہے جو شائقین فلم مدتوں یاد رکھیں گے اداکارہ حمیراناز

Published on January 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

لاہور(یواین پی)نئے سال کے آغاز پہ ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ حمیرا ناز کی نئی فلم ” عشق مجاز“ جمعہ کو ملک بھر میں ریلیز ہوگی تفصیل کے مطابق ٹی وی اور فلم کی ممتاز اداکارہ حمیرا ناز کی نئی فلم ” عشق مجاز “ نئے سال کے پہلے جمعہ مورخہ 3جنوری کو ملک بھر کے سینماﺅں کی زینت بن رہی ہے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران ٹی وی اور فلم کی اداکارہ حمیراناز نے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ نئے سال کے آغاز پہ میری فلم ریلیز ہونے جاری ہے اس فلم میں میرا کردار منفرد اوراچھوتا ہے جو شائقین فلم مدتوں یاد رکھیں گے مجھے اس فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں واضح رہے اداکارہ اس وقت مختلف ٹی وی ڈراموں اور متعدد فلموں کی عکس بندی میں مصروف ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme