دو لاکھ 11 ہزار 17 بچوں کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلائے گئے عثمان تنویر ڈی سی ٹھٹھہ

Published on January 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

ٹھٹھہ(بیروچیف حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں 13 تا 19 جنوری 2020ء تک شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے دو لاکھ 11 ہزار 17 بچوں کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلاکر مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں محدود وسائل کے باوجود پولیو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے جو محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور مختلف دیگر محکموں کی بہتر کاوشوں کا نتیجہ ہے اور میری جان بھی پولیو مہم کے لئے حاضر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال کے مکلی میں ضلع ٹھٹھہ میں آئندہ قومی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے معصوم بچوں کی ‍زندگیوں کو محفوظ بنانے اور انہیں معذوری سے بچانے کیلئے اس نیک کام میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ نہ صرف تعاون بلکہ بھرپور مدد بھی کرے گی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ قومی پولیو مہم سے قبل ایسی حکمت عملی مرتب کریں تاکہ مہم کے دوران ضلع میں کوئی بھی بچہ کو پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ مہم کے دوران تمام تعلیمی اداروں میں موجود پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سمیت گھر گھر پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ مقررہ حدف حاصل کیا جا سکے۔ اس موقع پر انچارج ڈی پی سی آر ڈاکٹر راجیش کمار نے اجلاس کو بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلانے کیلئے ضلع میں 603 گشتی ٹیمیں، 47 فکسڈ اور 59 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 147 ایریا انچارجز اور 54 یو سی ایم اوز کو بھی مقرر کیا گیا ہے تاکہ مقررہ ہدف حاصل کرکے مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شنکر لال راٹھور، پی پی ایچ آئی، صحت، تعلیم، انفارمیشن، لوکل گورنمنٹ محکموں کے افسران، یوسی ایم اوز، این اسٹاپ، این آر ایس پی، ہیڈس اور دیگر مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes