پاک فوج پر ہمیں فخر ہے لیکن حکومتی بل کی حمایت نہیں کریں گے :سراج الحق

Published on January 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج پر ہمیں فخر ہے، آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی لیکن ہم حکومتی بل کی حمایت نہیں کریں گے ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کہنا تھا کہ ایوان میں سب سے اہم کام قانون سازی ہوتا ہے، ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دینی چاہیے لہٰذا قانون سازی میں جلد بازی کرنا اور پراسرار طور پر پاس کرنا قوم کے حق میں نہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے آئین کے تحفظ کے لیے حلف اٹھایا ہے، ہم نے اداروں کو مضبوط بنانا ہے، یہ ایوان کی صلاحیت کا امتحان ہے، یہ قانون سازی ادارے کے لیے نہیں ہے، نظریہ ضرورت کی بنیاد پر جب بھی فیصلے ہوئے بعد میں شرمندگی ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog