بھٹو نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کیلئے ایٹمی پروگرام  شروع کیاپی پی پی یوکے

Published on January 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک نظریہ اور جدوجہد کا نام ہے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے
لندن (یواین پی) قوم کوذوالفقار علی بھٹوکی سالگرہ مبارک ہوپیپلز پارٹی قائد عوام کے ہر خواب کی تعبیر کرے گی جیالے شہید بابا کے فلسفہ اور نظریہ پر ثابت قدم ہیں قائد عوام نے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت دی بھٹو نے عوام کو عزت اور وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا قائد عوام نے ملک کی دوبارہ تعمیر کی شہید بابانے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کیلئے ملک میں ایٹمی پروگرام بھی شروع کیاان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی نارتھ زون یوکے کے صدر ظفر حسین،سینئر نائب صدر عالمگیر چوہدری،ہوڈر شیفلڈپیپلز پارٹی کے صدرلیاقت علی ،جنرل سیکرٹری ظہور حسین مغل اور ڈیوز بری کے پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد تاج نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جنم دن پر مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے اپنے دورحکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیاپاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انقعاد ممکن بنایاہم شہید بھٹوکے کارکن، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالے اور پیپلز پارٹی کے ورکر ہیںشہیدبھٹو تاریخ ساز شخصیت اور پاکستان میں جمہوریت کے بانی تھے ان کی بدولت آج پاکستان جمہوریت کی راہوں پر گامزن ہے۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کے سامنے آج بھی مضبوط رکاوٹ ہے شہید بھٹو ایک نظریہ اور جدوجہد کا نام ہے عوام کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے بھٹو کا فلسفہ اور نظریہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے قائد عوام کے نقش قدم پر پارٹی قائدین اور کارکنان جمہوریت کی بقا کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی اور ہم بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور بھٹو کے فلسفے اور سوچ کو ہمیں آگے بڑھانا ہوگا ہم شہید بھٹوکے پیروکار ہیںہم قائد عوام کے مشن کے تکمیل کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام تیسری دنیا کے ایک اہم رہنما تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme