پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات بڑھ گئیں، 69 فیصد اضافہ

Published on January 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں موبائل فون کی درآمدات میں 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر الیکٹریکل مشینری کی درآمدات میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر کے دوران موبائل فون کی درآمدات 61 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ الیکٹریکل مشینری کی درآمدات ایک ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں۔س کے علاوہ جہازوں، بحروں جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات 47 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے 24 کروڑ ڈالر رہیں۔ وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پیٹرولیم گیس کی درآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا اور پیٹرولیم گیس کی درآمدات کا حجم 15 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہا۔جولائی تا دسمبر 2019ء آئرن اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مصالحہ جات کی درآمدات میں 5 فیصد جبکہ ملبوسات کی درآمدات میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی تا دسمبر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 24 فیصد کمی ہوئی۔ وزارت تجارت کے مطابق پام آئل کی درآمدات میں 10 اور پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں 12 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes