راولپنڈی میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، تین افراد زخمی ہوگئے

Published on January 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) راولپنڈی کے علاقے صدر میں پولیس پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید، ڈولفن فورس کے اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں محافظ پٹرولنگ سکواڈ پر فائرنگ کی گئی جس سے ہیڈ کانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل سعید احمد شہید ہو گئے۔فائرنگ کی آواز پر ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچے تو حملہ آور نے ان پر بھی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ڈولفن اہلکار حسن اکرم اور راہگیر خاتون ودیگر زخمی ہو گئے جبکہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار موقع پر پہنچ گئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy