جنوری 2020ء: اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی

Published on January 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) اوگرا نے جنوری 2020ء کے مہینے کے لئے گیس کمپنیوں کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ہے اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہےاوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔اوگرا نے جنوری کے لئے سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.46 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہےاس سے قبل دسمبر میں سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یواور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.93 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog