پاکستان اوربنگلا دیش میں کسی کو فیورٹ نہیں کہہ سکتے، مصباح الحق

Published on January 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

لاہور(یواین پی) چیف سلیکٹرمصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اوربنگلا دیش میں کسی کو فیورٹ نہیں کہہ سکتے، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی، بنگلادیش کیخلاف ہمیں بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ اچھی کرنی ہوگی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف جیت کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ دونوں ٹیموں میں سے کسی کو بھی فیورٹ نہیں کہا جاسکتا۔بیٹنگ اور باؤلنگ سمیت تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ مصباح الحق نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کی تیاری ہو رہی ہے، کل بھی میچ کھیلا ہے۔ ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ جس کیلئے ہمیں بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ اچھی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی میں ہم لگاتار میچ ہارے ہیں۔فیورٹ نہ پاکستان کو کہہ سکتے ہیں نہ بنگلادیش کو کہہ سکتے ہیں۔دوسری جانب پی سی بی کا پلیئرز سینٹرل کنٹریکٹ مذاق بن گیا، تنخواہ دار 19 کرکٹرز میں صرف 5 بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے سکواڈ میں شامل ہو سکے۔ رواں سیزن کیلیے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 19کرکٹرز میں سے صرف 5 بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ملک کی نمائندگی کریں گے،15 رکنی سکواڈ کے 10ارکان تنخواہ دار کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes