امریکی نائب معاون وزیرخارجہ4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

Published on January 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اورعلاقائی تحفظات کے امور پر بات چیت کی جائےگی، ایلس ویلز پاکستان میں وزیراعظم، آرمی چیف اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں کرینگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دورے مکمل کرکے اسلام آباد پہنچی ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر ایلس ویلز اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنیوالوں میں دفترخارجہ حکام اور امریکی سفارت خانے کے حکام بھی شامل تھے۔ ایلس ویلز22 جنوری تک پاکستان میں 4 روزقیام کریں گی۔ایلس ویلز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی۔ امریکی معان نائب وزیر خارجہ پاکستان میں سینئرحکومتی حکام، سول سوسائٹی کے نمائندگان سےملاقاتیں کرینگی۔ایلس ویلز کی وزیراعظم اور مسلح فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی اورعلاقائی تحفظات کے معاملات پربات چیت کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک رکن کرس وان اولاند کی پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题