جرمن سفیر پشاور زلمی کے مداح نکلے

Published on January 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد اس بار ملکی ہوم گراؤنڈ پر ہو گا چند روز قبل ترک سفیر پشاور زلمی کے مداح نکلے تھے اب ان مداحوں میں ایک اور اضافہ ہوا ہے، جرمن سفیر بھی پشاور زلمی کے مداحوں کی تعداد میں شامل ہو گئے۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن سے قبل جہاں پاکستان میں کرکٹ شائقین پرجوش و جذبے پاکستان میں اس کے انعقاد کا انتظار کررہے ہیں وہیں غیر ملکی سفیر بھی ان میں اپنی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔انہی میں سے برادر ملک ترکی کے پاکستان میں سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل بھی ہیں جو پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی کے مداح ہیں۔ معزز سفیر نے پشاور زلمی کی قمیض کی تصاویر کھنچوا کر کرکٹ سے اپنی گہری دلچسپی اور پشاور زلمی سے لگاؤ کا اظہار کیا۔مصطفیٰ یرداکل کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات اور پشاور زلمی کی شرٹ زیب تن کر کے کھنچوائی گئی تصویر ترکی میں بہت مقبول ہوئی اور اس سے پی ایس ایل فرنچائز کو بھی ترکی میں شہرت ملی۔اس سے قبل ترکی کے دو کرکٹرز کی پشاور زلمی سکواڈ کے ساتھ موجودگی اور ٹریننگ نے بھی برادر ملک میں کرکٹ کو فروغ دیا۔مصطفیٰ یرداکل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی کا کردار شاندار ہے۔اب ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں کے آغاز سے قبل ترکی کے بعد جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک نے پشاور زلمی کی جیکٹ میں تصویر پوسٹ کی ہے۔جرمن سفیر برنارڈ شلاگلہک نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ٹیم پشاور زلمی کو خیرسگالی پیغام اور زلمی جیکٹ میں تصویر ٹویٹ کی۔جرمن سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ ٹویٹ میں لکھا کہ کرکٹ اور پی ایس ایل کے حوالے سے جوش بڑھ رہا ہے، تو پھر کب سے پاکستان سپر لیگ شروع ہورہی ہے؟چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہوگا، آپ بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے ضرور آئیں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ اس بار تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کراچی جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog