گندم کا آٹا سیلز پوائنٹس پر فراہم نہ کرنے والی فلور ملز کو سیل کرنے کے احکامات

Published on January 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 688)      No Comments

عبدالحکیم(یو این پی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے حکومت کی طرف کوٹے میں ملنے والی گندم کا آٹا سیلز پوائنٹس پر فراہم نہ کرنے والی فلور ملز کو سیل کرنے کے احکامات دے دیئے – انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم کا وافر سٹاک موجود ہے آٹے کی کوئی قلت نہیں مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا- یہ بات انہوں نے ضلع میں آٹے کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی – اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یزدان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنرز ذیشان ندیم، حافظ محمد مدثر، سلیمان بابر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے شرکت کی- اجلاس ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں آٹا کی سپلائی تسلی بخش ہے روزانہ 20 کلو آٹے کی 14800 بیگز مارکیٹ میں سپلائی کئے جارہے ہیں آٹے کے 20 فکسڈ اور 8 ٹرکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے پریس کلبوں کے باہر بھی موبائل سٹالز لگا ئے گئے ہیں- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ مقررہ کوٹہ سے کم آٹا سپلائی کرنے والی فلور ملز سیل کیا جائے فلور ملز کو 15 کے بجائے 25 کلو والے تھیلے میں فائن آٹا فروخت کرنے کی اجازت ہوگی انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی خود چیک کریں اور مقررہ نرخ سے زیادہ پر آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے-

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog