پودے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم

Published on March 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

\"3-3-2014\"
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ پودے ماحول کو خوشگوار اور دیدہ زیب بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں یہ بات انہوں نے ڈی سی او کمپلیکس کے سبزہ زار میں فائیکس کا پودا لگا کرموسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور ہر قسم کے موسم سے مالا مال ہے موسموں کے مطابق مختلف اقسام کے پودوں کے لیے ماحول اور آب وہوا بھی سازگار ہے لیکن ہماری عدم توجہی کے باعث پاکستان میں جنگلات کا رقبہ کم ہے اسی وجہ سے ہمیں شدید ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت شجر کاری مہم کو بامقصد بنانے پر توجہ دے رہی ہے اور ہم سب کو اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے انہیں اچھا ماحول فراہم کرنے کے لیے شجرکاری میں دلچسبی لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے گھر یا گھر کے باہر خالی اراضی پر ایک پودا لگا کر اس کے نگہداشت کو یقینی بنا لے تو ہم اپنے علاقے شہر ،ضلع،صوبہ اور ملک کو جنت کی سرسبز و شاداب بنا کر ماحول کو خوبصورت اور آلودگی پر قابوسکتے ہیں ۔ڈی او فاریسٹ طارق محمود نے بتایا کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ضلعی محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں مختلف اقسام کے پودے اور قلمیں دستیاب ہیں۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ، ڈسٹرکٹ آفیسر فاریسٹ طارق محمود،پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی راؤ اسماعیل،سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راجہ جاوید،ٹی ایم او میلسی محمد حسین بنگش، ٹی ایم او وہاڑی میاں اظہر جاوید نے بھی ڈی سی او کمپلیکس میں پودے لگائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy