موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

Published on January 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

اسلام آباد (ایواین پی) محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیر کے مطابق عام طور پر موسم سرما 15فروری تک ہوتا ہے، رواں سال موسم سرما 15فروری سے آگے تک جاسکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں بارشوں کے دو سے تین سلسلے آسکتے ہیں جبکہ رواں ہفتے مغربی ہوائوں کا ایک اور کمزور سسٹم بلوچستان اور بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیرکے مطابق مغربی ہوائو ں کا سسٹم رخصت ہونے کے بعد سردی کی شدت میں پھر اضافے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں سردی کی ایک اور لہر 27 جنوری کو آسکتی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 29 جنوری کے دوران شہر میں درجہ حرارت 10 تک گرسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy