بھارت باز نہ آیا،ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ، 21 سالہ خاتون زخمی

Published on January 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے 21 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر کے سریاں گاؤں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ایل او سی پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے 21 سالہ لائبہ ولد نقیب شدید زخمی ہوئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes