منفرد موضوعات لے کر فلمیں بنانے کی ضرورت ہے فلمسٹار روز بٹ

Published on January 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

الحمد للہ اس وقت فلم انڈسٹری میں میری متعدد اردو اور پنجابی فلمیں زیر تکمیل ہیں
لاہور (یواین پی) زوال پذیرپاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے ہمیںمضبوط اسکرپٹ اور منفرد موضوعات لے کر فلمیں بنانے کی ضرورت ہے اگر ہم روایتی کہانیوں اور موضوعات سے نکل جائیں تو پھر یقینا ہماری فلم انڈسٹری اپنے پاﺅں پہ کھڑی ہوجائے گی ان خیالات کا اظہارمعروف فلم سٹار روز بٹ نے یواین پی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ اس وقت فلم انڈسٹری میں میری متعدد اردو اور پنجابی فلمیں زیر تکمیل ہیں اس وقت فلم انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ بن گئی ہوں پلے بوائے،غرور،ذراہٹ کے،غنڈے تے بدمعاش،عشق مزاج،غنڈے کھلاڑی سمیت متعدد فلموں میں اہم نوعیت کے رول ادا کررہی ہوں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes