عبدالحکیم (یو این پی) عبدالحکیم کی 3لاکھ سے زائد آبادی بنیادی ضرویات زندگی سے محروم شہر میں سیروتفریح کے لیے کوئی پارک نہ ہے سیر و تفریح کے لیے پارک مہیا کیا جائے شہریوں کا اعلی احکام سے پارک کی منظوری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق عبدالحکیم میں سرکاری اراضی ہونے کے باوجو شہریوں اور بچوں کی سیروتفریح کے لیے کوئی پارک نہ ہے جس کی وجہ سے شہری ڈپریشن کا شکار ہیں جو کہ انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہری اور بچے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں شہر میں کوئی ایسی جگہ نہ ہے جہاں پر لوگ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکیں صحت کے حوالہ سے ورزش پر فضا ماحول اور شہر کی خوبصورتی کے لیے پارک کا ہونا بہت ضروری ہے عوام کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے اعلی احکام سے مطالبہ ہےکہ شہریوں کو پارک کا تحفہ دیں