لاہور: کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں میں اضافہ، خاتون اور 3 سالہ بچہ ہسپتال منتقل

Published on January 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ، سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں دو مزید مشتبہ مریضوں کو داخل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کی 23 سالہ خاتون اور اس کے تین سالہ بیٹے میں کرونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کی مشتبہ مریضہ نجی یونیورسٹی میں چند روز قبل امتحان دینے گی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ وہاں موجود ایگزیمینر چینی باشندہ تھا۔اسی چینی باشندے سے خاتون کو جبکہ اس کے بعد متاثرہ خاتون سے تین سالہ بچے کو یہ وائرس منتقل ہوا۔ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کے خون کے نمونے لے کر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme