شہرام ترکئی، عاطف خان سے وزراتیں واپس لینے کا فیصلہ مشکل تھا، وزیراعظم

Published on January 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی نے اہم ملاقات کی ہے۔ برطرفی کے بعد وزیراعظم سے پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی اور عاطف خان کی پہلی ملاقات ہے۔ دونوں وزرا نے اس اہم ملاقات میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سےاختلافات اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔ادھر وزیراعظم سے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ وزیراعظم نے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نظم ونسق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وزراتیں واپس لینے کا فیصلہ مشکل تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو عاطف خان اور شہرام ترکئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ آپ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy