امریکہ اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں راجہ اعجاز احمد

Published on January 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

عمان(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ،عمان مسقط کے سینئر رہنما راجہ اعجاز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 73سالوںسے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق نہیں ملا۔ امریکہ اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں۔مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان زمینی تنازع نہیںبلکہ کم و بیش دو کروڑ انسانوں کے مستقبل کا معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے، کشمیریوں کے جذبے کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی، کشمیری یا تو ختم ہو جائیں گے یا بھارت کو ختم کر کے دم لیں گے، بھارت کی پیلٹ گنز،نسل کشی،ٹارچر،اغوا،دوران حراست تشدد اور اموات کشمیریوں نے سب کا مقابلہ کیا ہے، کشمیریوں کو مودی کی سفاکیت کا سامنا ہے۔بھارتی فوج 95 ہزار 451 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے، 22 ہزار سے زیادہ خواتین بیوہ، ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں۔بھارت کی جانب سے ریاست کشمیر کو تقسیم کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کے تحت بھارت کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جائز ہے۔بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھی سویلینز کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل گولہ باری کر رہا ہے۔ ہم نے بین الاقوامی برادری کو بتا دیا ہے کشمیری بھارت کے اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیریوں کو خود اپنا مقدمہ پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کی حقیقتوں کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ ہمیں بھارت کے پروپیگنڈے کا توڑ کرنا ہو گا۔ کشمیری بھارت کو شکست دیں گے۔ کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔تحریک آزادی جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog