جدہ (زکیر احمد بھٹی )پاکستان قونصلیٹ کی کوششوں اور سعودی وزارت محنت کے افسران کے تعاون سے سعودی بن لادن مین کام کرنے والے 300 پاکستانی کارکنوں کے طویل کے واجبات کا معاملہ حل ہوگیا ۔یہ بات پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ میں بتایا وہ جدہ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی کارکنان طویل عرصے قبل پاکستان جاچکے ہیں اب سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے انکے واجبات انکے گھروں کو پاکستان بھیجے جائنگے ۔خالد حمید نے بتایا کہ سعودی تعمیراتی اداروں کی بند ہونے کے بعد دیگر اداروں سعد کنسٹرکشن ۔ سعودی اوجر ۔و دیگر اداروں کے پاکستانی کارکنان کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں کوششیں کی جارہی ہیں اس سلسلے میں پاکستانی قونصل جنرل نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔بات چیت کے موقع پر نائب قونصل جنرل شائق بھٹو۔قونصل پریس ارشد منیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔قونصل ویلفئر ماجد میمن نے بتایا کہ سعودی اوجر مین پاکستانی لیبرز کی بڑی تعداد تھی سعودی وزارت محنت کے تعاون سے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے ۔پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے قو نصلیت کی اعلی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سوالات کے جوابات دیئے