عثمان بزدار پسماندہ علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں شوکت محمود بسراء

Published on February 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری شوکت محمود بسراءنے ضلع بہاول نگر کے پسماندہ قصبہ کھچی والا (185سیون آر) میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پسماندہ علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ گزشتہ ادوار کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے ۔ پی ٹی آئی کے رہنماءنے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ ادوار میں ضلع بہاول نگر کیساتھ بطور خاص ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے سلسلہ میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ وولٹیج کی کمی سے پورے علاقے میں لوگوں کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا تھا ، حلقہ این اے 169 میں نئے بجلی گھروں کے چالو ہونے سے وولٹیج لوڈ تقسیم ہو جائے گا اور بجلی کی سپلائی یکساں میسر ہو سکے گی ، جس سے کسان بھائی بھی ٹیوب ویل چلا کر بطریق احسن کھیتی باڑی کر سکیں گے ، اس پروجیکٹ پر کل خرچہ 133.5ملین روپے آیا ہے جس پر عوام الناس نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو ملتان کی نمائندگی پی ڈی عبدالکریم جمالی نے کی ۔ اس موقع پر چیف انجینئر رانا محمد ایوب ، ایکسین جی سی مالک محمد عارف وینس ، ایکسین ٹی اینڈ آئی خالد محمود جوئیہ ، ایس ای بہاول نگر شاہد نعیم چیمہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes