کرونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی، مثبت نتائج ملنا شروع، ڈاکٹرز پرامید

Published on February 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

بنکاک: (یواین پی) اس دوائی کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ اسے تھائی لینڈ میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں پر استعمال کیا جا رہا ہے۔میڈیا میں چھپنے والی خبر کے مطابق اس دوائی کو ایچ آئی وی اور نزلے میں استعمال ہونے والی ادویات کو اکھٹا کرکے تیار کیا گیا ہے۔اس دوا کو کرونا وائرس سے شدید متاثر افراد کے علاج کیلئے ٹیسٹ کیا گیا تو 48 گھنٹوں کے اندر بہت ہی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔ اس نی دوائی کو بنکاک کے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں پر استعمال کیا جا رہا ہے۔راجہوتھی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ چینی صوبے ووہان کی رہائشی ضعیف خاتون سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ دیگر افراد پر یہ نیا طریقہ علاج اختیار کیا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ جن مریضوں پر اس دوائی کا ٹیسٹ کیا گیا ان کے دس دن پہلے کرونا وائرس مثبت آیا تھا۔ تاہم اس دوائی کے استعمال کے صرف 48 گھنٹوں بعد ان میں کرونا وائرس نہیں پایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ طریقہ علاج کارگر ثابت ہو رہا ہے لیکن اسے کرونا وائرس کے سدباب کیلئے اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ادھر خبریں ہیں کہ چین میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو نزلے اور ایچ آئی وی کی ادویات ملا کر دی جا رہی ہیں جس سے ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes