کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ریلی نکالی جائے گی محمد عارف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

Published on February 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

ٹھٹھہ (بیوروچیف حمید چنڈ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ محمد عارف کلوڑ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5- فروری 2020ء کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ضلعی و تحصیل سطح پر احتجاجی ریلیاں، مظاہرے اور دیگر تقاریب جوش و جذبے کے ساتھ منا کر قومی یکجہتی کا ثبوت دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں سے ہر حال میں ہر وقت ساتھ ہے اور انہیں کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 5- فروری 2020ء کو صبح 11- بجے شاہجہاں مسجد سے پریس کلب ٹھٹھہ تک ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں ضلع کے تمام محکموں کے افسران، عملہ، اساتذہ، طلباء، سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندے، صحافی، وکلاء اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہوکر کشمیری بھائیوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا ثبوت پیش کریں گے۔ محمد عارف کلوڑ نے تمام محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، اساتذہ، طلباء، وکلاء، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلع بھر میں منعقدہ ریلیوں اور مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا کے سامنے اپنا احتجاج رکارڈ کروایا جا سکے۔ انہوں نے ضلع کے تمام محکموں کے افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی جانب سے بینرز، پمفلیٹ اور پینافلیکس تیار کرواکر مین چوراہوں، سڑکوں اور نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر بھی اس ضمن میں اپنے اپنے دفتروں پر بینر اور پرچم لگانے سمیت اسکولوں میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تقاریب منعقد کریں تاکہ کشمیریوں سے بربریت کا جو سلسلہ جاری ہے اس کی مذمت کی جا سکے۔ اجلاس میں پولیس، روینیو، تعلیم، صحت، ورکس سروسز، ایجوکیشن ورکس، بلڈنگز، روڈز، ڈرینیج، پبلک ہیلتھ، آبپاشی، حیسکو، جنگلات، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن، سوشل ویلفیئر، زراعت، لائیو اسٹاک، فشریز، پاپولیشن ویلفیئر، ایکسائیز ٹیکسیشن، پی پی ایچ آئی، پی ٹی سی ایل، این ٹی سی، بی آئی ایس پی سمیت دیگر مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ این آر ایس پی و دیگر مختلف این جی اوز کے نمائںدوں نے شرکت کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme