ملک میں سردی کی شدت میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہونے کا امکان

Published on February 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ملک میں سردی کی شدت میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہونے کا امکان، بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگیا، آئندہ چند روز کے دوران موسم کی صورتحال خراب رہنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔یہ نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا ہے۔ اس نئے سلسلے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ عمومی طور پر فروری کے ماہ سے ملک میں سردی کی شدت میں کچھ حد تک کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے، تاہم رواں دسمبر اور جنوری کی طرح فروری کے ماہ میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy