سنگین وارداتوں میں ملوث گینگ کو ٹریس کرکے چارممبران کو گرفتارکیاڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید

Published on February 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ عمر سعید ملک کی طرف سے وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے عابدحسین ظفرڈی ایس پی یپالپور کی زیر نگرانی محمداشفاق انسپکٹر انچارج سی آئی اے ہیڈ کواٹر اوکاڑہ اورشفیق احمد سب انسپکٹرکی سربراہی میں سی آئی اے دیپالپور کی ٹیم کو یہ ٹاسک دیا گیاعلاقہ میں سنگین وارداتوںمثلاً وہیکل لفٹنگ /نقب زنی/چوری وغیرہ میں اضافہ کی وجہ سے شہرےوں نے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو جمعہ کچہری میں درخواست دی تھی جس کے تدارک کے لیے انہو ں نے ایس ڈی پی او اور سی آئی اے کو احکاما ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ان احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور جانفشانی سے سنگین وارداتوں میں ملوث گینگ کو ٹریس کرکے چارممبران کو گرفتار کر لیا ملزمان میں سرغنہ اللہ دتہ عرف دتو عرف گرجی ولدمحمدجہانگیر قوم کھرل سکنہ 42/SPسمندری حویلی لکھااور اس کے ساتھی شاہد عرف سعید عرف سہیل ولدمحمدخاں قوم میو سکنہ تاراسنگھ،عمران عرلد صدیق قوم جندیکا کھرل سکنہ 42/SP سمندری حال قائم جندیکا تھانہ حویلی لکھا،محمداسلم ولد سلطان قوم کھرل سکنہ 42/SPسمندری حال کھوہ مائی والا داخلی وساویوالہ ملزمان کا طریقہ وارت تھا کہ وہ آتشیںاسلحہ سے مسلح ہوکر گھر میں داخل ہوجاتے اگر گھرمیں موجود افراد جاگ رہے ہوتے تو ان کو یرغمال بنا لیتے دوران واردات مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرنے اور جان لینے سے بھی دریغ نہ کرتے تھے وہیکل چوری ، نقب زنی ور سرقہ کی وارداتیںکرنے سے گریز نہیں کرتے تھے اب تک کی تفتیش کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے جس میں عرصہ تقریباً15/16یوم قبل سبزی منڈی دیپالپور سے اللہ دتہ عرف دتو گینگ نے موٹرسائیکل یونائیٹڈ چوری،عرصہ تقریباً3/4یوم قبل اللہ دتہ عرف دتو گینگ نے حجرہ شاہ مقیم میں چوری کی واردات کی ،عرصہ تقریباً15/20یوم قبل تاراسنگھ ایک گھرمیں داخل ہو کر رکشہ کا سنگل توڑ کر چوری،عرصہ تقریباً20/22یوم قبل اللہ دتہ عرف دتو گینگ نے تاراسنگھ میں کریانہ کی دوکان میں نقب لگا کر متفرق سامان چوری،عرصہ تقریباً8/9یوم قبل اللہ دتہ عرف دتو گینگ نے سبزی منڈی دیپالپور سے موٹرسائیکل چائنہ چوری ،عرصہ تقریباً4/5یوم قبل اللہ دتہ عرف دتو گینگ نے تاراسنگھ سے بکریاں چوری کرتے ہوئے لوگوں کے اکھٹے ہونے پر فائرنگ کرکے فرار،عرصہ تقریباً6ماہ قبل اللہ دتہ عرف دتو گینگ نے گدھو کی تھانہ حویلی لکھا تین دوکانوں سے مختلف اوقات میں متفر ق سامان چوری،عرصہ تقریباً2سال قبل اللہ دتہ عرف دتو گینگ نے اپنے ممبر شاہد عرف سہیل اور اس کے چچا زاد بھائی کے ساتھ مل کر شاہد عرف سہیل نے اپنے حقیقی والد کو قتل کیا اور اس کی نعش کو اپنے گھرمیں گڑھا کھود کر دبا دی کچھ دنوں بعد نعش برآمد ہوئی جس میں شاہد عرف سہیل ملزم جوڈیشل ہوا،عرصہ تقریباً15/20یوم قبل اللہ دتہ عرف دتو گینگ نے سٹی دیپالپور سے ایک موٹرسائیکل راوی چوری شامل ہیں ملزمان سے اب تک آٹھ موٹر سائیکل ،ایک پستول 30بور اور موز پستول بمعہ گولیاں برآمد کی گئی ہے جن کی مالیت آٹھ لاکھ روپے سے زائد ہے اللہ دتہ عرف دتو عرف گرجی ولد جہانگیر قوم کھرل سکنہ 42ایس پی سمندری حویلی لکھا کے خلاف 19مقدمات درج ہیں شاہد عرف سعید عرف سہیل ولد محمد خان قوم میو سکنہ تارا سنگھ کے خلاف نو مقدمات درج ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog