بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے ناپاک عزائم سامنے آگئے

Published on February 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

لندن(یواین پی) بھارتی فوج کے پاکستان میں دہشتگردی کروانے کے عزائم کھل کرسامنے آگئے، بھارتی فوج کے سابق میجرکیخلاف لندن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بھارتی میجرگوروآریا پر کراچی اور بلوچستان میں دہشتگردی کی ترغیب دینے کا الزام ہے، دہشتگردی کی ترغیب دینا برطانوی قانون میں سنگین جرم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کی ترغیب دینے پر بھارتی میجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، بھارتی میجر پر پاکستان میں دہشتگردی کی ترغیب دینے کا الزام ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بھارتی میجر گوروآریا کی برطانیہ میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے اور دہشتگردی کی ترغیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ناپاک عزائم ظاہر کیے کہ کراچی اور بلوچستان میں جو دہشتگرد نیٹ ورک کام کررہے ہیں ، ان کی مدد کی جانی چاہیے، اور ان کو دہشتگردی کی ترغیب بھی دی جانی چاہیے۔اس ویڈیو پر پاکستانی شہری چوہدری طارق نے برطانوی پولیس کو شکایت درج کروائی کہ بھارتی سابق میجر ٹی وی چینلز پر دہشتگردی کی ترغیب دے رہے ہیں جبکہ برطانوی قانون کے مطابق دہشتگردی کی ترغیب دینا سنگین جرم ہے۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ان کیخلاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پولیس نے درخوستگزار چوہدری طارق کو منگل کو دوبارہ بلایا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题