سول ہسپتال عبدالحکیم میں گزشتہ ماہ5172مریضوں کا علاج کیا گیا ڈاکٹرامجد علی کمبوہ

Published on February 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی)سول ہسپتال عبدالحکیم میں گزشتہ ماہ5172مریضوں کا علاج کیا گیا،97مریضوں کولیب ٹیسٹ کی سہولیات دی گئیں ، 18مریضوں بڑے ہسپتال میںریفر ہوئے،سینئرمیڈیکل آفیسر ڈاکٹرامجد علی کمبوہ نے بتایا کہ انہوں نے سول ہسپتال عبدالحکیم میں گزشتہ ماہ جنوری2020کے دوران ڈاکٹر فیصل نعیم،ڈاکٹر برہان معین،ڈاکٹر نورالصیام،ڈاکٹر ارسلان شیخ اورپیرامیڈیکل سٹاف میںمحمد عبداللہ،محمداعجاز،محمد یاسین،محمودطارق ، محمد اشرف اور محمد حفیظ ارشد پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ کل5172مریضوں کا علاج معالجہ کیا جس میں35مریض نمونیہ کے،19دمہ کے،629پرانی کھانسی کے،1476نزلہ زکام کھانسی کے،514عام بخار،285بلڈپریشر کے،186پیٹ کے کیڑوں کے،27کتے کاٹے کے،343پیشاب کی تکلیف کے،269اسہال کے،250جوڑوں کے درد کے،247معدے کا السر کے، 41خارش،234شوگر،27کان کی تکلیف،34ایکسیڈنٹ،4فریکچر،6جلے ہوئے سمیت کل 4975مریض آﺅٹ ڈور میں چیک ہوئے،197مریضوں کوان ڈورمیں طبی سہولیات دی گئیں،178ایمبرجنسی مریض دیکھے گئے،45خواتین مریضوں کی نارمل ڈلیوریاں کی گئیں، علاوہ ازیں ہسپتال ہٰذا میں97لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے جن میں ٹی بی کے 9مریضوں کا ٹیسٹ کیا گیا ،38مریضوں کا الٹراساﺅنڈ کیا گیا،ایک مریض کو ای سی جی کی سہولت دی گئی،62 مریضوں کے ایکسرے ہوئے اور25مریضوں کو ڈینٹل فزیشن نے چیک کرکے علاج معالجے کی سہولیات دیں،18خواتین کو فیملی پلاننگ کی سہولیات دی گئیں جبکہ105حاملہ خواتین کو علاج مہیا کیا گیا، 18مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال اور نشتر ہسپتا ل ملتان شفٹ کیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال ہٰذا میں ریسکیو1122اورزچہ و بچہ ڈلیوری کےلئے1135کی سہولیات بھی میسر ہیں عوام الناس ان سے بھی بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题