محبت نے سات سمندر پار سے امریکن گوری کو پاکستان آنے پر مجبور کر دیا

Published on February 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

سیالکوٹ: (یواین پی) محبت نے سات سمندر پار سے امریکن گوری کو پاکستان آنے پر مجبور کر دیا، امریکن لڑکی معجوری ڈینی اسلام قبول کرکے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔سیالکوٹی لڑکے زوہیب کی سوشل میڈیا پر امریکن خاتون سے ہونے والی دوستی پیار میں بدل گئی۔ لڑکی شادی کرنے پاکستان پہنچی جہاں مقامی رسم ورواج کے مطابق دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔دولہا زوہیب بٹ اور اس کے گھر والوں کی خوشی دیدنی تھی۔ امریکن لڑکی نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔فاطمہ نے شادی کے بعد پاکستان یا امریکا دونوں ملکوں میں سے کہاں رہنا ہے؟ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题