سینیٹ نے ملک میں آٹے بحران کے خلاف قرارداد منظور کر لی

Published on February 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سینیٹ نے ملک میں آٹے بحران کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے۔ حکومت کی جانب سے آٹا بحران پر رپورٹ سینیٹ میں پیش نہ کیے جانے کے خلاف اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آٹا بحران نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ اس سے حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ، نااہلی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکامی واضح ہوتی ہے۔آٹے چینی بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ سینیٹ میں پیش نہ کرنے کے معاملے پر اجلاس سے اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔ وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے ایف آئی اے کی رپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھا تھا۔ مجھے پیغام آیا ہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ پر کچھ سوالات اور مشاہدات سامنے آئے۔ آٹا چینی بحران رپورٹ پر سوالات اور مشاہدات کو وضاحت کے لیے بھیجا گیا ہے۔ آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کر دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy