بغاوت کا خوف، وزیراعظم اپنے ہی دوستوں سے شدید پریشان

Published on February 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) بغاوت کا خوف، وزیراعظم اپنے ہی دوستوں سے شدید پریشان، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انکے ساتھیوں کے بارے میں ایک رپورٹ دی گئی ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ انکے چند قریبی ساتھی انکے ساتھ ڈبل گیم کررہے ہیں۔واضع رہے کہ اس سے قبل چوہدری شجاعت نے عمران خان کو کامیابی کے لئے تین مشورے دے دیئے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ وزیراعظم کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے پہلے چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں۔ شجاعت حسین کی جانب سے دیئے جانے والے دوسرے مشورے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم اپنے اردگرد منافقوں کی نشاندہی کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme