پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے کارکنوں کو تیاری کا سگنل دیدیا

Published on February 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی قیادت میں اپنے کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں گرین سگنل دے دیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے رواں ماہ 23 فروری کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجتماع میں صوبے بھر سے پی ٹی آئی کی سطحی تنظیموں کی 11 ہزار عہدیدار شرکت کریں گے۔ جنہیں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے لائن آف ایکشن دیا جائے گا اور اجتماع کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان اپنی اپنی یونین کونسلوں کی سطح پر کارنر میٹنگوں کا آغاز کردیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy